وزیرریل جواب دیں،دودن کی ٹرین نودن میں کیوں پہونچی؟سنجے سنگھ

نئی دہلی:دنیاکے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں متاثرینکی کل تعداد 1.45 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ ان سب کے درمیان ، جاری لاک ڈاؤن نے مزدروں کو کافی پریشان کردیاہے۔ تاہم ، ہندوستانی ریلوے کے مطابق ، اب تک ملک بھر میں 2570 مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے لاکھوں مزدوروں کو ان کی اپنی ریاستوں میں منتقل کیاگیاہے۔ لیکن اسپیشل ٹرین کے انتظامات کے حوالے سے ایک ایک کرکے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ آپ کے راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک سوال اٹھایا ہے۔ انھوں نے لکھاہے کہ کیامرکز میں بی جے پی کی حکومت واقعتا دیوانہ ہوگئی ہے؟ ٹرینیں 2 دن کی بجائے 9 دن میں آرہی ہیں۔7 افرادبھوک اورپیاس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، یہ موت غریبوں کی موت نہیں ہے۔ انہوں نے لکھاہے کہ محترم وزیر ریلوے برائے مہربانی جواب دیں کہ ٹرین 2 دن کی بجائے 9 دن میں کیوں پہنچی؟ 7 افراد کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟۔