Home قومی خبریں وزارت داخلہ کے حکم کے بعد غازی پور ، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات پھر معطل

وزارت داخلہ کے حکم کے بعد غازی پور ، سنگھو اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات پھر معطل

by قندیل

نئی دہلی:کسان رہنماؤں کے چکا جام ختم کرنے کے اعلان کرنے کے بعد آج ایک بار پھرانٹرنیٹ خدمات بند کردی گئیں۔ آج رات 11.59 PMبجے تک تینوں جائے احتجاج پر انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ ایک حکم میں ٹیلی کام کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک کے غازی پور ، ٹکری اور سنگھو کی حدود میں 6 فروری بروز ہفتہ 11.59 PMتک انٹرنیٹ سروس معطل کریں۔ یہ فیصلہ دہلی کے عوام کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لیے کیا گیا۔حکومت نے تمام نجی اور سرکاری ٹیلی کام کمپنیوں سے ان احکامات پر عمل کرنے کو کہا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت نے کسانوں کی تحریک کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 12 سے 3 بجے تک زرعی قوانین کے خلاف چکا جام کیاگیا۔ اس دوران اس کا اثر ہریانہ اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں دیکھا گیا۔

You may also like

Leave a Comment