Home قومی خبریں وزارتِ داخلہ نے ’’ زوم میٹنگ ‘‘کے محفوظ استعمال کے لیے مشاورت جاری کی

وزارتِ داخلہ نے ’’ زوم میٹنگ ‘‘کے محفوظ استعمال کے لیے مشاورت جاری کی

by قندیل

نئی دہلی:مرکزی وزارتِ داخلہ کے تحت سائبر کوآرڈینیشن سینٹر ( سائیکورڈ ) نے پرائیویٹ افراد کے ذریعے زْوم میٹنگ پلیٹ فارم کے محفوظ استعمال کے لیے ایک مشارت جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم سرکاری عہدیداروں / افسران کے ذریعے سرکاری مقاصدکے استعمال کے لیے نہیں ہے۔ اس ایڈوائزری میں انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی ریسپونس ٹیم ( سرٹ – اِن ) کے ذریعے جاری کردہ پہلی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زْوم ایک محفوظ پلیٹ فارم نہیں ہے۔ اس میں پرائیویٹ افراد کے تحفظ کے لیے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں ،جوپرائیویٹ مقاصدکے لیے،اِس پلیٹ فارم کو اب بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔اس ایڈوائزری کا مقصد زْوم کانفرنس روم میں کسی غیرمجاز شخص کے داخلے کو روکنا اور کانفرنس میں شامل دوسرے یوزرس کے ٹرمنلس پر ہونے والے حملوں کو روکنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment