Home قومی خبریں وزارتِ صحت کی گائڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں:مولانا ارشد مدنی

وزارتِ صحت کی گائڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے تبلیغی و رفاہی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں:مولانا ارشد مدنی

by قندیل

دیوبند: تبلیغی جماعت کے تعلق سے جمعیت علماے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ ہیلتھ منسٹری کی جانب سے بتائی گئی گائڈ لائن کو فالو کرتے ہوئے تبلیغی اعمال (مشورہ، گشت، عوامی ملاقات) اور ساتھ ہی انسانیت کی بنیاد پر خدمتِ خلق کو جاری رکھا جائے بلکہ پہلے سے زیادہ مستحکم بنانے کی کوشش کی جائے۔ اگر فرقہ پرست طاقت مرکز پر تالا لگا کر تبلیغ کے کام میں رکاوٹ بننا چاہتی ہے تو عبادت اور تبلیغ کے لیے ہر مسجد بلکہ زمین کا ہر قطعہ (حصہ) مسجد اور مرکز ہے۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ اللہ کے ہر کام کے لیے کرونا جیسی ہر رکاوٹ کو ٹھوکر مار کر ایک طرف کردے اور اپنے وجود کو مستحکم بنائے- انھوں نے اِس پر بھی زور دیا کہ وزارتِ صحت (ہیلتھ منسٹری) کی طرف سے دئے گئے اصول وضوابط اور گائڈ لائن کا بہر حال خیال رکھاجائے۔ مولانا کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کا یہ قہر اپنی تمام تباہ کاریوں کے باوجود اربابِ سیاست کو اپنے سیاسی مفادات کے حصول اور الیکشن کے پروپیگنڈے سے نہیں روک سکتا تو آخرت کی سرخروئی حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کو مذہبی وتبلیغی اعمال سے کیسے روک سکتا ہے؟

You may also like

Leave a Comment