وعدہ تھا 21 دن میں کورونا ختم کرنے کا، لیکن کروڑوں نوکریاں اور چھوٹی صنعتوں کو ختم کیاگیا:راہل گاندھی

نئی دہلی:راہل گاندھی نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ بدھ کے روز راہل گاندھی نے ایک نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اچانک لاک ڈاؤن ملک کے درمیانہ طبقے کے لئے سزائے موت ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی تیاریوں اور معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں حکومت پر حملہ کیا۔راہل نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ اچانک لاک ڈاؤن درمیانی طبقے کے لئے موت کی سزا ثابت ہوا۔ وعدہ 21 دن میں کورونا ختم کرنے کا تھا، لیکن کروڑوں ملازمتوں اور چھوٹی صنعتوں کو ختم کردیا گیا۔ راہل گاندھی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے کورونا کے نام پر جو کیا وہ درمیانہ طبقے پر تیسرا حملہ تھا کیونکہ غریب لوگ روزانہ کماتے اورروز کھاتے ہیں۔ یہ معاملہ چھوٹے اور متوسط طبقے کے کاروبار کا بھی ہے۔