وباکے دورمیں صنعت کاروں کے 23کھرب روپیے معاف کیے گئے:راہل گاندھی

نئی دہلی:کانگریس مودی سرکار پر مسلسل حملہ کررہی ہے۔ اس وقت کسانوں کے مسائل پر کانگریس کے ذریعہ مرکزی حکومت کونشانہ بنایاجارہا ہے۔ اسی اثنا میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ترقی کے معاملے پر مودی سرکار پرحملہ کیاہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیاہے کہ اس سال مودی سرکار نے کچھ صنعتکاروں کے 23 کھرب روپے سے زیادہ کے قرضے معاف کردیئے ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ اس سال 23کھرب روپے کاقرض ، مودی سرکار نے کچھ صنعتکاروں کے معاف کردیے ہیں۔ اس رقم سے کوویڈ کے مشکل وقت میں 11 کروڑ کنبوں کو 20 سے 20 ہزار روپے دیئے جاسکتے ہیں۔ مودی جی کی ترقی کی حقیقت یہ ہے۔