ووٹ مانگنے آؤ گے، تب لٹھ تیار رہے گا،اتراکھنڈ کے بی جے پی ایم ایل اے پرعوام مشتعل

جھبریرا:عوام بی جے پی لیڈروں سے اس قدرناراض ہیں کہ کئی مقامات پرانھیں عوامی احتجاج کاسامناکرناپڑاہے۔الیکشن ،کنبھ میلے کے نتیجے میں کوروناکی لہرتیزہوئی ہے۔اب عوامی نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں میں دورے شروع کردیئے ہیں۔ تاہم انہیں کئی مقامات پر غصے کا بھی سامنا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اتراکھنڈ کے جھبریرا میں سامنے آیا ہے۔ جیسے ہی یہاں سے بی جے پی کے ایم ایل اے دیشراج کرنول پی ایچ سی پہنچے ،اس دوران گاؤں والے جمع ہوگئے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے کو گاؤں میں داخل نہ ہونے دینے کی بات کرنے لگے ۔ انہوں نے یہ الزام لگا کر کہ گاؤں کو نظراندازکیاگیا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت وائرل ہو رہی ہے۔اس سے پہلے ہریانہ کے وزیراعلیٰ کھٹرکوکسانوں کے غصے کاسامناکرناپڑاہے۔وائرل ویڈیو میں بی جے پی کے ایم ایل اے دیشراج کارنوال کو ایک دیہاتی نے کہاہے کہ اگرآپ انتخابات کے وقت ووٹ مانگنے آئیں تو ہم آپ کے لیے تیارہیں۔گاؤں والوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے کو براہ راست دھمکی دی اور انہیں گاؤں چھوڑنے کو کہا۔