آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی کوخسارہ،روٹ کی لمبی چھلانگ

دبئی:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو ایک بار پھر خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان جو روٹ کو زبردست فائدہ ہوا ہے۔ جو روٹ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ کپتان کوہلی پانچویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ چوتھے نمبر پر تھے ، لیکن پہلے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں ، جن کے 919 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ ہیں ، جن کے 891 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبر پر اب جو روٹ ہیں ، جو ہندوستان کے خلاف ڈبل سنچری لگانے کے بعد 883 پوائنٹس پر پہنچ چکے ہیں۔ اس میچ سے قبل ان کے 823 ریٹنگ پوائنٹس تھے۔ آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لبوشین 878 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ، جبکہ پانچویں نمبر پر وراٹ کوہلی 852 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں گیندبازوں کے بارے میں بات کریں تو جیمس اینڈرسن کو فائدہ ہوا ہے۔ انگلینڈ کے اس بلے باز نے تین مقام کی چھلانگ لگا کر پیٹ کمنس اور اسٹورٹ براڈ کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نیل ویگنر اور جوش ہیزل ووڈ ایک ایک مقام نیچے پہنچ گئے ہیں۔ پیٹ کمنس کے 908 پوائنٹس ہیں ، جبکہ اسٹورٹ براڈ 830 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر پہنچنے والے اینڈرسن کے 826 پوائنٹس ہیں۔ ویگنر کے 825 پوائنٹس ہیں۔آل راؤنڈروں کی درجہ بندی بھی ردوبدل ہوا ہے ، کیوں کہ رویندر جڈیجہ اس میچ میں نہیں کھیلے تھے۔ ایسی صورت میں وہ دوسری پوزیشن سے تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر بین اسٹوکس ہیں ، دوسرے نمبر پر جیسن ہولڈر ہیں اور تیسرے نمبر پر رویندر جڈیجہ ہیں ، جو اگلے میچ میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔ شکیب الحسن چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ کیوی فاسٹ بولر کائل جیمسن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*