Home قومی خبریں وکاس دوبےمعاملے پرینکا گاندھی نے یوگی کی تنقید کی،سی بی آئی جانچ کامطالبہ

وکاس دوبےمعاملے پرینکا گاندھی نے یوگی کی تنقید کی،سی بی آئی جانچ کامطالبہ

by قندیل

نئی دہلی:اترپردیش کے کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے مجرم وکاس دوبے کو جمعرات کی صبح مدھیہ پردیش کے اجین کی پولیس نے گرفتار کیا۔ اس کے ساتھ اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن وکاس کی گرفتاری پر اپوزیشن یوگی حکومت پر حملہ آور ہوگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے بعد اب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ تین ماہ پرانے خط پر کوئی کارروائی نہیں،اور بدنام زمانہ مجرموں کی فہرست میں وکاس کا نام نہ ہونا یہ بتاتا ہے کہ اس معاملے میں تاروں بہت دور تک جڑے ہوئے ہیں ۔ یوپی سرکار کو اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کرنی چاہئے اور تحفظ کے تمام حقائق اور خدشات کا پتہ لگاناچاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانپور کے قتل عام میں یوپی سرکار کو جس مستعدی سے کام کرنا چاہئے تھا وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ انتباہ کے باوجود ملزم کاجین تک پہنچنا نہ صرف حفاظتی دعووں کی پول کھولتا ہے بلکہ ملی بھگت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وکاس دوبے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اجین میں مہکال کا درشن کرکے باہر آئے تھے۔ پولیس ٹیمیں وکاس دوبے کی تلاش میں مسلسل کوشش میں تھیں۔

You may also like

Leave a Comment