Home قومی خبریں کانپور انکاؤنٹر میں شہید سی او کے اہل خانہ کا الزام،وکاس دوبے کوموت سے بچایاگیا

کانپور انکاؤنٹر میں شہید سی او کے اہل خانہ کا الزام،وکاس دوبے کوموت سے بچایاگیا

by قندیل

کانپور:کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم وکاس دوبے کو اجین پولیس نے گرفتار کیا۔ کانپور انکاؤنٹر میں شہید ہونے والے سی او دیویندر مشرا کے اہل خانہ نے وکاس کی گرفتاری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ دیویندر مشرا کے بھائی کملا کانت مشرا نے کہاکہ یہ گرفتاری نہیں ہے بلکہ اسے موت سے بچایا گیا ہے۔دیویندر مشرا کے بھائی نے بتایاکہ ایک دن پہلے جب وہ فرید آباد میں دیکھا گیا ۔ اگلے دن وہ بحفاظت اجین کے مہکال مندر میں پہنچا، جب کہ اجین فرید آباد سے 12 گھنٹے کے فاصلے پر ہے۔ آٹھ پولیس اہلکاروں کا قتل اکیلے وکاس دوبے یا اس کے گینگ نے نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ دیگرلوگ بھی شامل تھے، جو اسے اب تک بچاتے رہے۔ان کے مشورے پر اس نے خودسپردگی کی ہے۔ اس کو میں پکڑنا نہیں کہوں گا۔دراصل اسے موت سے بچایا گیا ہے۔ اس کو یقین تھا کہ اسے بچا لیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment