Home قومی خبریں وارانسی:آبی جماؤسے پریشان عوام نے کونسلرکویرغمال بناکر گٹر میں بٹھایا

وارانسی:آبی جماؤسے پریشان عوام نے کونسلرکویرغمال بناکر گٹر میں بٹھایا

by قندیل

وارانسی:مودی کے پارلیمانی حلقہ انتخاب وارانسی ،جسے ٹوکیوبنانے کاوعدہ کیاگیاتھا،میں آبی جماؤسے پریشان ہونے کے بعدلوگوں نے اپنے کونسلر کو یرغمال بنا لیا۔کونسلرکوکئی گھنٹوں تک بند رکھاگیا اور وہ گٹرکے پانی میں بیٹھے رہے۔لوگوں میں غصہ ہے کہ وہ برسوں سے اس مسئلے سے پریشان آزماہیں ، لیکن کوئی ان کی دیکھ بھال نہیں کرتا۔یہاں نالیوں کے پانی کے درمیان ایک کرسی پربندھے ہوئے کونسلر طفیل انصاری کے علاوہ کوئی نہیں تھا۔ برسوں سے جب لوگوں کی گٹرکے پانی میں رہنے پر مجبور ہونے کی آواز نہیں سنی گئی ، تو انہوں نے اپنے نمائندے کو اسی پانی میں یرغمال بنا لیا ۔دراصل اس علاقے میں سیوریج کے پانی کا یہ مسئلہ برسوں پرانا ہے ، اس کی وجہ سے گھر میں آنے والا نل کاپانی بھی جم جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ بیمار بھی ہورہے ہیں۔ مقامی شہری شعیب نے بتایا کہ25 سے 40گھرملیریاکی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ فوڈ پوائزننگ ہو رہی ہے۔ جو پانی آرہا ہے وہ گنداہے۔ گنداپانی پائپ کے ذریعے آرہا ہے۔ ہمیں کل کونسلر کے پاس بھیجاگیاتھا ، ہمیں بھی یرغمال بنا لیا گیا تھا ۔ہم تقریباََ 10 سالوں سے اس کا سامنا کر رہے ہیں۔ایسا نہیں ہے کہ یرغمالی کونسلرنے مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے اپنا ورک آرڈر منظور کروانے کے لیے ایک طویل جنگ بھی لڑی ، لیکن پھر بھی کامیابی نہیں ملی۔

You may also like

Leave a Comment