ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کوترجیح دی جائے:مرکزی حکومت

نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے انہیں دوسری خوراک ترجیحی بنیاد پر دی جائے گی،ریاستوں کو بھی اس کے لیے کہا گیا ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام خطوں کو اگلے تین دن میں سات لاکھ سے زائد کوویڈ ویکسین سپلیمنٹس ملیں گے۔ اب تک ملک میں 17 کروڑ سے زیادہ افراد کو ویکسین سپلیمنٹس دیے گئے ہیں۔مرکزی سکریٹری صحت راجیش بھوشن نے کہاہے کہ اس سلسلے میں کم از کم 70 فیصد ویکسین (دوسری خوراک کے لیے) حکومت ہند کے چینل سے ریاستوں کو مفت دی جاسکتی ہیں ۔جب کہ بہارکے صرف پانچ اضلاع میں کوویکسین مل رہی ہے۔وزارت نے کہاہے کہ اب تک مرکزی حکومت کی طرف سے ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو اینٹی کورونا ویکسین کی 17.93 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اگلے تین دن میں انہیں 7 لاکھ اضافی خوراکیں دی جائیں گی۔ ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام خطوں کے پاس فی الحال 1.04 کروڑ خوراکیں دستیاب ہیں۔