ویکسی نیشن مہم پر پی ایم مودی کا ملک کے نام خطاب:دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن مہم شروع ، دوسری خوراک بھی لازمی لیں

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کی صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔ مودی نے35 منٹ کی تقریر میں کہا کہ یہ ویکسین بہت ہی کم وقت میں آگئی ہے، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ افراد کو دی جائے گی ۔ دنیا کے 100 ممالک کی اتنی آبادی بھی نہیں ہے، اپنے خطاب میں مودی جذباتی بھی ہوگئے، مودی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ہمارے تحفظ کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ خیال رہے کہ یہ پروگرام تمام 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 3006 مقامات پر بیک وقت چلایا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکار اور فرنٹ لائن ورکرز کوویکسین دیے جائیں گے ۔ پہلے دن ہر سائٹ پر کم سے کم 100 افراد کوویکسین دیے گئے ، بنا ء بریں آج ملک بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار 37 افراد کو ویکسین دیے جا چکے ۔ مودی نے کہا کتنے مہینوں تک ، ملک کے ہر گھر میں ، ہر ایک ، بچوں اور بوڑھے مردوں کی زبان پر ، سوال یہ تھا کہ کب کرونا کی ویکسین آئے گی، اب کورونا ویکسین آگئی ہے۔ ویکسین بنانے والوں سائنسدان اور ماہرین شکریہ کے مستحق ہیں۔ مودی کے مطابق ہندوستان کی ویکسی نیشن مہم انسانیت پر مبنی ہے، جن کو کرونا انفیکشن کا خطرہ سب سے زیادہ ہے وہ پہلے یہ ویکسین لیں گے۔ اسپتال کے عملہ جات پہلے کورونا ویکسین کے حقدار ہیں، اس کے بعد وہ لوگ جو ملک کی سلامتی یا امن و امان کے ذمہ دار ہیں ان کو یہ ویکسین دئے جائیں گے۔ ان کی تعداد 3 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ان کی ویکسی نیشن کی لاگت حکومت ہند برداشت کرے گی۔مودی نے یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلہ کی ویکسی نیشن کے بعددوسری خوراک دی جائے گی ، آپ کے فون پر بھی اس کی اطلاع دی جائیں گی، ویکسین کی دو خوراکیں لگانا بہت ضروری ہے۔