استادی کیا ہے؟ ـ اظہارالحق اظہر بستوی

تدریس بہت اونچااٹھانے کا عمل ہے
بچوں کو بہت آگے بڑھانے کاعمل ہے

تعلیم سے ملتی ہے ہراک شخص کومنزل
بے راہ کو یہ راہ دکھانے کا عمل ہے

مشکل ہے بہت کام کسی فردکی تعمیر
استادی یہی بوجھ اٹھانے کاعمل ہے

ہیں جہل کی دنیامیں پریشان جو انساں
ان لوگوں کوذی علم بنانے کاعمل ہے

کم ترنہیں یہ کام کسی کام سے ہرگز
"ذروں کو یہ خورشید بنانے کا عمل ہے”

گتھی نہ اگرسلجھے کسی باب میں پھرتو
سراپنابہت زیادہ کھپانے کاعمل ہے

بچوں کے لیے جان لگادیتاہےاستاذ
زردارسمجھتاہے کمانے کا عمل ہے

آسانی سے استادنہیں بنتاہے کوئی
اک عرصہ بہت تپنے تپانے کا عمل ہے

سرکارمدینہ تھے بڑے سب سے معلم
ایساہی بڑاپڑھنے پڑھانے کاعمل ہے

مت بھولنااحسان تم استادوں کا اظہرؔ
رشتہ یہ بہرکیف نبھانے کا عمل ہے

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*