Home بین الاقوامی خبریں ایس جے شنکر اور راجناتھ سنگھ کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش

ایس جے شنکر اور راجناتھ سنگھ کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر اظہارِ تشویش

by قندیل

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہاہے کہ امریکا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ ہم اپنے اتحادی بھارت کے ساتھ انسانی حقوق کی اقدار کو باقاعدگی سے شیئر کرتے ہیں۔ ہم بھارت میں کچھ حالیہ واقعات بشمول کچھ حکومتی، پولیس اور جیل کے اہلکاروں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بلنکن نے یہ بات امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر اور بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی ہے۔ تاہم بلنکن نے اس معاملے پر تفصیل سے کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ تبصرہ امریکی نمائندے الہان عمرکے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ انسانی حقوق کی بات کرتی ہے لیکن وہ مودی حکومت پر تنقید کرنے سے کیوں گریز کر رہی ہے؟ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین، جو اس ہفتے ہاؤس فارن افیئرزکمیٹی کے سامنے پیش ہوئیں، نے ان الزامات کی تردید کی اورکہا کہ بائیڈن انتظامیہ بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ انسانی حقوق کے مسائل اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ میرے خیال میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان ممالک کے ساتھ بات چیت کریں جن کے ساتھ انسانی حقوق کے حوالے سے ہمارے بہت سے مفادات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ایک مہذب معاشرہ بنائیں، آئیے ان مسائل سے نمٹیں۔ ہم ان مسائل پر کام کرنے والی این جی اوزکی حمایت کرتے ہیں۔ آئیے صحافیوں اورصحافیوں کی آزادی کا ساتھ دیں۔

You may also like

Leave a Comment