Home بین الاقوامی خبریں امریکہ کی یوکرین کے لیے 40 ارب ڈالر امداد، روس کی 963 امریکیوں پر سفری پابندی

امریکہ کی یوکرین کے لیے 40 ارب ڈالر امداد، روس کی 963 امریکیوں پر سفری پابندی

by قندیل

نیویارک:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے 40 ارب ڈالر مختص کرنے کے لیے قانونی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی نیوز ایجنسی ایسوی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ قانون کانگریس نے منظور کیا ہے اور اس سے امریکہ کی یوکرین کے لیے حمایت مزید گہری ہوئی ہے۔ یوکرین نے کامیابی سے دارالحکومت کیف کا دفاع کیا ہے اور روس نے اپنے حملے کا رخ ملک کے مشرق علاقے کی جانب موڑا ہے، لیکن امریکی حکام نے جنگ کے طویل ہونے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔یوکرین کے لیے اس امریکی امداد کا مقصد ستمبر تک یوکرین کی مدد کرنا ہے۔ نئے قانون کے تحت یوکرین کو 20 ارب ڈالر فوجی امداد دی جائے گی اور اس کے تحت جدید ہتھیاروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ روس کے حملوں کو روکا جا سکے۔اس کے علاوہ آٹھ ارب ڈالر معاشی مدد، پانچ ارب ڈالر خوراک کی کمی اور ایک ارب ڈالر پناہ گزینوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ وا ئٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے اس قانون پر غیر معمولی حالات میں دستخط کیے ہیں، کیونکہ وہ ایشیا کے دورے پر ہیں۔ امریکی حکام صدر سے دستخط کروانے کے لیے بل کی کاپی لے کر کمرشل فلائٹ میں پہنچے۔دوسری جانب روئٹرز کے مطابق روس نے امریکی صدر جو بائیڈن، سی آئی اے چیف اور وزیر خارجہ انتونی بلنکن سمیت 963 امریکیوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔یہ سفری پابندی علامتی ہے، لیکن اس سے روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔

You may also like

Leave a Comment