ارمیلا ماتونڈکرنے کانگریس کو کہا الوداع،شیوسینا میں شامل

ممبئی:فلمی اداکارہ اور کانگریس کی سابق رہنما ارمیلا ماتونڈکر نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے سے ملنے کے لیے ماتاشری پہنچ گئیں۔ یہاں ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ ریشمی ٹھاکرے نے ارمیلا کے ہاتھ میں دھاگہ باندھا اور پارٹی میں شامل کیا۔ واضح رہے کہ ارمیلا نے ممبئی کانگریس کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے 5 ماہ قبل پارٹی چھوڑ دی تھی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک دن قبل ہی ٹویٹ کرکے تصدیق کی تھی کہ وہ منگل کو پارٹی میں شامل ہوں گی۔ ارمیلا ماتونڈکر کر نے شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی تصویر کے سامنے سر جھکایا۔ اس سے قبل شیو سینا نے مہاوکاس آگاڑی کی حکومت سے قانون ساز کونسل میں نامزدگی کے لیے ارمیلا کے نام سمیت 12 ناموں کی ایک فہرست گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو بھجوا ئی تھی۔ اس وقت سے ارمیلا کے شیوسینا میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔