اردوذریعۂ تعلیم کے تحت مختلف کورسز میں پی ایچ ڈی کا سنہرا موقع

اردویونیورسٹی میں 20جون آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے 20جون آخری تاریخ مقرر ہے۔ طلبہ کوماہانہ آٹھ ہزارروپئے اسکالرشپ فراہم کی جائے گی اورہاسٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ وسیع وعریض کیمپس میں اردومیڈیم طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مختلف کورسیس دستیاب ہیں۔بس پاس اوردیگرسہولتیں بھی دستیاب ہیں۔ مختلف سرکاری اردومیڈیم اسکولس وکالجس میں کورسیس کی تکمیل کے بعداعلیٰ ملازمت کے موقع ہیں۔اردویونیورسٹی میں ڈگری تکمیل کے بعدطلبہ کو مختلف شعبوں میں اعلیٰ ملازمت کے موقع حاصل ہوتے ہیں۔یونیورسٹی سے فارغ طلبہ کئی سرکاری کالجس میں ملازمت کررہے ہیں ۔ طلبہ ایم اے اورپی ایچ ڈی مختلف مضامین جیسے تاریخ‘ پبلک ایڈمنسٹریشن ‘ پولیٹیکل سائنس‘ ترجمہ‘ صحافت‘ اردو‘ ہندی ‘ انگریزی وغیرہ دیگرمضامین میں داخلہ لیکراپنا مستقبل روشن کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی میںداخلے اور اردومیڈیم کے طلبہ کواعلیٰ تعلیم میں داخلہ دلانے کے لیے یونیورسٹی کے اسکالرس اورطلبہ کی تنظیم آزاد نیشنل اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن(ANSA)نے مختلف شعبہ جات کے طلبہ واسکالرس کو لیکر مانو ہیلپ ڈسک سنٹر قائم کیاہے۔ اس میں مانو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسکالرس طلبہ کی رہبری کے لیے موجود ہے۔جو یونیورسٹی میں داخلہ کے فارم سے لیکر تمام معاملات میں رہبری کرے گا۔تاریخ‘پبلک ایڈمنسٹریشن‘ پولٹیکل سائنس اوردیگر سوشیل سائسنس کے شعبہ میں داخلہ کے لیے عالیہ کوثر 9515283202 اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کے لیے زاہد اقبال 9052335438سے ربط کرسکتے ہیں۔شعبہ اردو ‘ہندی‘انگریزی اوردیگرکورسیس میں داخلہ کیلئے اظہار احمد 8383997258سے ربط کرسکتے ہیں۔طلبہ کی اسوسی ایشن نے تمام کالجس کے ذمہ داروں اورطلبہ سے خواہش کی کہ وہ بلاجھجک اورکسی بھی معلومات کے لئے ان نمبرات پرربط پیداکریں۔ اسوسی ایشن ان کی ہرطرح کی رہبری کے لیے تیارہے اوریہ اسوسی ایشن سے جڑے طلبہ یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں اوران کا تعلق یونیورسٹی سے ہے۔آزاد نیشنل اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن نے اسکولس اورکالجس کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ طلبہ کواعلیٰ تعلیم سے جوڑنے کے لیے آگے آئیں اورکسی بھی معلومات کے یونیورسٹی کے ذمہ داروں یا اسوسی ایشن کے دیئے گئے نمبر سے ربط کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔