اردویونیورسٹی میں ایم اے ،ایم کام اور ایم ایس سی میں داخلے

یوجی کورسس بھی میرٹ کی اساس پردستیاب، آخری تاریخ 30 ستمبر
حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پرداخلے جاری ہیں۔آن لائن فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ جزوقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسزکی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام(ایم اے-اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم ونسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت وترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی،ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس) – جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (ریاضی،طبیعات،کیمیا۔ایم پی سی)، بی ایس سی(ریاضی،طبیعات،کمپیوٹر سائنس،ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) کورسز میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک میں اہل طلبہ کو راست داخلے اور پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ اور جزوقتی ڈپلوما پروگراموں میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز،تحسین غزل و اردو میں سرٹیفکیٹ کورس بھی دستیاب ہیں۔تمام کورسس کی تفصیل اور آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔