Home قومی خبریں اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلوں کا آغاز

اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلوں کا آغاز

by قندیل

 

بی ایڈ ، ٹیچ انگلش کے علاوہ یو جی ، پی جی کورسز دستیاب،25 نومبر آخری تاریخ

حیدرآباد، یکم نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یونیورسٹی میں بی۔ ایڈ سمیت مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں جولائی 2021-2020 سیشن کیلئے آن لائن داخلے دئے جارہے ہیں۔درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 نومبر ہے۔

پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب اردو میڈیم کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے والی واحد قومی یونیورسٹی میں ایم اے (اردو ، انگریزی ، تاریخ ، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) ، بی ایڈ میں داخلہ دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی) ، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔

یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز کے کورسز جو ملک بھر کے اردو حلقوں میں مقبول ہیں کو ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو (یو جی سی) اور این سی ٹی ای سے مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔ مانو کا فاصلاتی نیٹ ورک اپنے 9 علاقائی، 5 ذیلی علاقائی مراکز اور 155 لرنر سپورٹ سنٹرس (اسٹڈی سنٹرس) کے ذریعے تعلیمی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS” پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپئے۔

مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد ، نئی دہلی ، کولکاتہ ، بنگلورو ، ممبئی ، پٹنہ ، دربھنگہ ، بھوپال ، رانچی ، امراوتی ، سری نگر ، جموں ، نوح (میوات)، لکھنو میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment