اردویونیورسٹی کے فاصلاتی کورسزمیں داخلوں کی آخری تاریخ کل

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں سوائے بی ایڈ کے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ،ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتیتی پروگراموں میں اکیڈیمک سیشن2021-2020کے لیے آن لائن داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر ہے۔پروفیسر ابوالکلام، ڈائریکٹر نظامت کے بموجب ایم اے (اردو ، انگریزی ، تاریخ ، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) کے علاوہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی) ، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ وصحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں داخلے دستیاب ہیں۔ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS” پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔مزید تفصیلات کے لیےاسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) ، ٹال فری نمبر 18004252958پر رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ امیدوار حیدرآباد ، نئی دہلی ، کولکاتہ ، بنگلورو ، ممبئی ، پٹنہ ، دربھنگہ ، بھوپال ، رانچی ، امراوتی ، سری نگر،جموں ، نوح (میوات)، لکھنو میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں جن کی فون نمبر ای پراسپکٹس میں دیےگئے ہیں۔