اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی کورسز میں داخلے،آخری تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں سوائے بی ایڈ کے مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ،ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں اکیڈمک سیشن2021-2020 کےلیے آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 22؍ دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل توسیع شدہ آخری تاریخ 30 نومبر تھی۔ یہ توسیع یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے احکامات کے مطابق کی گئی ہے۔بی ایڈ (فاصلاتی) کا انٹرنس ٹسٹ 10 دسمبر کو منعقد ہوگا۔پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب کووڈ 19 سے پیدا شدہ صورتحال اور ملک کے مختلف حصوں سے موصولہ نمائندگی کے پیش نظر نظامت فاصلاتی تعلیم نے آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری حاصل کی ہے. یونیورسٹی میں ایم اے (اردو ، انگریزی ، تاریخ ، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی) ، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS” پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ رجسٹریشن فیس 300 روپئے ہے۔مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد ، نئی دہلی ، کولکاتہ ، بنگلورو ، ممبئی ، پٹنہ ، دربھنگہ ، بھوپال ، رانچی ، امراوتی ، سری نگر ، جموں ، نوح (میوات)، لکھنؤ میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔