Home قومی خبریں اُردویونیورسٹی: فاصلاتی کورسز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

اُردویونیورسٹی: فاصلاتی کورسز میں رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

by قندیل

 

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک آخری توسیع دیرانہ فیس کے ساتھ کی گئی ہے۔ انڈر گریجویٹ (بی اے، بی ایس سی، بی کام سال دوم، سال سوم) اور تمام پوسٹ گریجویٹ کورسزکے سال آخر میں رجسٹریشن کی تاریخ میں 20؍ دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس کے بعد کسی بھی طرح کی کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہ کروایا ہو، آن لائن رجسٹریشن کے لیے 500 روپئے دیرانہ فیس ادا کرتے ہوئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر، ڈی ڈی ای کے بموجب طلبہ اور لرنر سپورٹ سنٹرس کے کوآرڈینیٹرس کی جانب سے نمائندگیوں کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔

You may also like

Leave a Comment