اْردویونیورسٹی فاصلاتی کورسز میں داخلے،آج آخری تاریخ

حیدرآباد:مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں بی۔ ایڈ کے علاوہ مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں جولائی 2021-2020 سیشن کےلیے آن لائن داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 نومبرہے۔پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب یونیورسٹی میں ایم اے (اردو ، انگریزی ، تاریخ ، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) ، بی ایڈ میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی) ، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ وصحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر "ADMISSIONS” پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپے۔مزیدتفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد ، نئی دہلی ، کولکاتہ ، بنگلورو ، ممبئی ، پٹنہ ، دربھنگہ ، بھوپال ، رانچی ، امراوتی ، سری نگر ، جموں ، نوح (میوات)، لکھنؤمیں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔