دہلی: دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ایم اے سال دوم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا یہ تقریب شعبہ کے خواجہ احمد فاروقی کتب خانہ میں منعقد ہوئی تقریب کی ابتدا حمد و نعت سے ہوئی صدر شعبہ اردو پروفیسر ابو بکر عباد صاحب نے اپنے خطاب میں تمام طلبہ و طالبات سے فرمایا کہ علم ہی وہ دولت ہے جو آپ کو سرخ رو کرتی ہے اس لیے تعلیم و تعلم سے اپنا رشتہ ہمیشہ استوار رکھیں اور یہی آپ کے مستقبل کو سنوارنے میں معاون ہوگی اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی فرمایا کہ آپسی اتحاد زندگی کے لیے اہم ہے انہوں نے نصیحت کرتے ہوئے کہا یہ بھی کہا کہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پہچانیں اور بروئے کار لانے کی کوشش کریں اس کے بعد سال دوم کے تمام طلبہ کا استقبال ایک تحفے اور پھول کے ساتھ کیا گیا پھر انہیں میں سے چند طلبہ و طالبات نے غزلیں اور نظمیں پیش کی اس تقریب میں پروفیسر ارجمند آرا ، پروفیسر محمد کاظم ، پروفیسر متھن کمار ، ڈاکٹر احمد امتیاز ، اور ڈاکٹر فرحت کمال اور دیگر اساتذہ بھی موجود رہے اس تقریب میں دو طلبہ کو مسٹر فیئر ویل اور دو طالبات کو مس فیئر ویل کے خطاب سے نوازا گیا اس کے بعد شکریہ کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی-