Home قومی خبریں اردو اکادمی ،دہلی کے زیر اہتمام چھ روزہ ڈراما فیسٹول جاری

اردو اکادمی ،دہلی کے زیر اہتمام چھ روزہ ڈراما فیسٹول جاری

by قندیل

نئی دہلی :اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتما م33واں چھ رزہ ڈراما فیسٹول 8 تا13 جنوری منڈی ہاؤس کے شری رام سینٹر میں جاری ہے ۔پانچویں دن اکبر قادری کا تحریر کردہ مزاحیہ ڈراما ’ہائے رستم ‘ پیش کیا گیا ، جس کے ہدایت کا ر تھے فہد خاں تھے اور پیش کش تھی انترال تھیٹر گروپ کی ۔ اکبر قادری مشہور کہانی کار ہیںانھوںنے ریڈیو ، ڈرامے ،ویب سریز کے لیے سو سے زیادہ کہانیاں لکھی ہیں ، مشہور کہانی کار نیلیش مشرا کے ساتھ یادوں کا ایڈیٹ باکس بھی اکبر قادری کا لکھا ہوا ہے۔ فہد خاں بھی پچھلے پندرہ برسوں سے ڈرامے سے وابستہ ہیں ، اپٹا سے انھوں نے ڈرامے کا سفر شروع کیا اور اب تک تیس سے زائد ڈراموں میں اداکار اور ہدایت کار کے روپ میں سامنے آچکے ہیں ۔ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ نا بینا افراد کے لیے ڈراما ورکشاپ کرتے ہیں۔ ’ہائے رستم ‘ ڈراما کے عنوان سے ہی محسوس ہوجاتا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ ڈرا ما ہے ۔ ڈرا ما میں آزادی سے پہلے کی نوابوں کی ثقافت پر ایک تیز طنز ہے ۔ نواب صاحب دہلی کے رہنے والے ہوتے ہیں رستم ان کے مرغے کا نام ہوتا ہے جو بے ہوش ہوجاتا ہے تو شروع میں ان کے مصاحبین مرغے کی آواز نکال کر ہوش میں لاتے ہیں ، پھر نواب صاحب کو کورٹ سے نوٹس آتا ہے کہ شام تک غازی آباد کے کورٹ میں حاضر ہونا ہے ۔ یہ مرحلہ نواب صاحب کے لیے مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس زمانے میں دلی سے غازی آباد کا سفر مکمل نو کوس کا ہوتا ہے جو بہت ہی دشوار گزا ر ہوتا ہے تو ٹرین سے چلنے کی بات ہوتی ہے ۔ تھے نواب تو سفر بھی نوابی ہوگا رکنا تو صرف ایک رات کا تھا لیکن سامان سفر کی ایک لمبی فہرست تیار ہوجاتی ہے جو ریلوے اسٹیشن کے لیے ایک بگی میں بھی نہیں سماپاتا ہے ۔ نکلتے وقت کی جو توہمات معاشرے میں رائج تھیں اسے بھی انہوں نے بخوبی پیش کیا ، جیسے کسی کا چھینکنا ، سامنے کسی کمتر انسان کا آجانا، بلی کا راستہ کاٹ دینا وغیر ہ ۔
یہ ڈارما صرف ایک گھنٹہ دس منٹ کا تھا ۔ ایک سیٹ اپ میں پورا ڈرا ما پیش ہوجاتا ہے ، صرف آٹھ اداکاروںپر مشتمل یہ ڈراما اپنا سفر طے کرتا ہے پھر بھی سامعین خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پہلی دفعہ اسٹیج ہوئے اس ڈرامے کی تعریف میں ناظرین تالیاں بجاتے ہیں ۔ڈرامے کے اختتام پر سینئر اکاؤنٹ آفسرجناب کلبھوشن اروڑا نے گلدستہ پیش کرکے تخلیق کار و ہدایت کار کا استقبال کیا ۔ ناظرین سے ہال کا زیریں و بالائی دونوں حصہ مکمل طور پر بھرا ہوا تھا۔ رفتہ رفتہ اردو کے ڈراموں کے تئیں وارفتگی دیدنی ہے ۔

You may also like