Home قومی خبریں اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے سال2019-20ء کی منتخب کتابوں پر انعامات اور23مسودات پر مالی تعاون کا اعلان

اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے سال2019-20ء کی منتخب کتابوں پر انعامات اور23مسودات پر مالی تعاون کا اعلان

by قندیل

نئی دہلی:اردو ا کادمی، دہلی کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور ایوارڈ و کلچرل پروگرام سب کمیٹی کی مشترکہ نشست زیرِ صدارت چیئرمین اردو اکادمی و نائب وزیراعلیٰ، دہلی جناب منیش سسودیا منعقد ہوئی جس میں سال 2019-20ء کی منتخب کتابوں پر انعامات دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ اکادمی کو موصول43 کتابوں میں سے جن کتابوں کا انتخاب عمل میں آیاان کی تفصیل ذیل میں درج ہے:
پہلے انعام کے لیے منتخب کتابیں(فی کس پندرہ ہزار روپے)
lشعرونثر کی جمالیات(ڈاکٹر تابش مہدی)lوقارِ افکار(وقار مانوی)lسیرملک اودھ(ڈاکٹر مظہر احمد)l مرگِ انبوہ (مشرف عالم ذوقی مرحوم)lسفینۂ افکار(ڈاکٹرابرار رحمانی) lانتسامِ ادب(ڈاکٹرسید کلیم اصغر)l مقدماتی ادب(ڈاکٹرخالد مبشر)
دوسرے انعام کے لیے منتخب کتابیں(فی کس دس ہزار روپے)
lاردوشاعری(پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین)lمحشرِ خیال(ڈاکٹراحمد علی برقی اعظمی)lکمائی میری(طالب رامپوری)lاردو نشریات: مسائل اور امکانات(ڈاکٹر محمدشکیل اختر)lشمیمۃالوردہ(محمد ذکیرالدین ذکی) lمرزا سلامت علی دبیر(ڈاکٹر سید رضا حیدرمرحوم) lاصطلاحاتِ تصوف اور فارسی ادب(چودھری سلطان الدین)lاختر انصاری کی غزل تنقید: ایک مطالعہ(محمد ریحان)lصریرخامہ (ڈاکٹر سلمان فیصل)lندافاضلی: حیات و جہات(محمد یوسف رضا) lخواتین افسانہ نگار:ابتدا سے 1947تک (عمران عاکف خان) l ڈاکٹر نگہت نسیم کی افسانہ نگاری(مہوش نور)l مفیدکیڑوں کی دنیا(ایم۔ رحمت اللہ)l ہندوستان کا تہذیبی اور ثقافتی منظر نامہ (ڈاکٹرشاہد اختر انصاری)
تیسرے انعام کے لیے منتخب کتابیں : (فی کس پانچ ہزار روپے)
lعوامی ترسیل : اصول ونظریات(ڈاکٹراحمد خان)l قوس و قزح (سید ساجد علی ٹونکی)lکاوش (ڈاکٹرمہتاب جہاں)l دلّی جو ایک شہر ہے (ظفر انور)l اردو میں مستعمل ضرب الامثال (ڈاکٹرعبدالناصر)l کھیل کھیل میں (ثنااسد) lبند دریچے (سائرہ عظیم)lیہ دنیا رنگ برنگی(معصوم زہرا) lعکسِ دل (صبا عزیز)l تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری (زیبا خواجہ) lکشمکش (محب اللہ قاسمی)
ان علاوہ منشی نول کشور انعام برائے ناشر(پندرہ ہزار روپے) ’’ایجوکیشنل پبلشنگ ہائوس‘‘ کومنتخب کیا گیا ۔
تمام انعام یافتگان کی خدمت میں نقد انعامات کے علاوہ اکادمی کا نشان (مومینٹو) اور سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا۔جلسہ تقسیم انعامات برائے کتب جلد ہی منعقد کیا جائے گا۔
ان کے علاہ اکادمی میں موصول31 مسودات میں سے 24مسودات پر مالی تعاون دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
lاقبال اور آرزوئے انقلاب(پروفیسر عبدالحق) l تصانیفِ شبلی پر ایک تحقیقی نظر (پروفیسر الطاف احمد اعظمی)lصوفیائے کرام اور دعوتِ دین (پروفیسر غلام یحییٰ انجم) lمیری دو درسگاہیں: جامعہ اور مسلم یونیورسٹی (سید غلام حیدر)lمکمل دیوانِ رباعیاتِ کندن (کندل لال کندن) lآنکھ کی چوری (انیس مرزا مرحوم)lشور سناٹوں کا (منور امروہوی) lاردو میں قطعہ نگاری کی روایت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ (محمد فاروق)lکلاسیکی شاعری کی ہیئتی اصناف (ڈاکٹر سلمیٰ رفیق) lاردو ادب تحقیق و تنقید(ڈاکٹر محمد مرتضیٰ)l متن، معنی اور تناظر (محمد جابر زماں)lآزادیٔ ہند کی اردو نظمیں (فرزین سلطان) lآصف جاہِ اول (لاریب سلطان) lبیسویں صدی میں ادبی تحقیق (ڈاکٹرعبدالرزاق زیادی) lجدید تنقید اساس و جہات (ڈاکٹر یاسمین قریشی)l نثر پارے (عمران عظیم)lایک نئی شروعات (تبسم فاطمہ مرحومہ) l دلّی کی شاعرات (شہر بانو) lجہاں اور بھی ہیں ستاروں سے آگے (مظہر حسنین) lتالاب میں قیامت (طٰہٰ نسیم) lکیکٹس کے درمیان (ساحر دائود نگری)lکاروانِ ادب (شعیب دانش ) lضیائے مدینہ (محمد شہزاد تھے پوری)
اس موقع پر وائس چیئرمین اردو اکادمی حاجی تاج محمد نے تمام انعام یافتگان اورمنظورشدہ مسودات کے مصنفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وبا کے سبب اس اعلان میں تاخیر ہوئی جس کا ہمیں بے حد افسوس ہے لیکن اب حالات معمول پر آگئے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام انعام یافتگان کو اکادمی کی جانب سے انعامی رقم اور اکادمی کا مومینٹو پیش کیا جائے گا۔ انھوں نے تمام مصنفین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی، دہلی اردو کے فروغ کے سرگرمِ عمل ہے تاکہ اردو گھر گھر پہنچ سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن مصنفین کے مسودات منظور ہوئے ہیں ان کواکادمی خطوط کے ذریعہ مطلع کرے گی کہ وہ وقتِ معینہ تک اپنی کتابیں طبع کراکر اکادمی کے دفتر میں پیش کردیں۔

You may also like

Leave a Comment