یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان کو ملتوی کیا

نئی دہلی :یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے جمعرات کو کوویڈ – 19 کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر جون میں ہونے والے سول سروسز ابتدائی امتحان کوملتوی کردیا۔ اب یہ امتحان 10 اکتوبر کو ہوگا۔کمیشن ہر سال سول سروسز امتحانات تین مرحلوں میں کرتا ہے۔یو پی ایس سی نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہاگیاہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر ونین پبلک سروس کمیشن نے سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2021 کو ملتوی کردیا ہے جو 27 جون 2021 کو ہونا تھا۔ اب یہ امتحان 10 اکتوبر 2021 کوہوگا۔