Home قومی خبریں یوپی:یوگی کا اعلان،صحافیوں کو ملے گا5 لاکھ کاہیلتھ انشورنس،کورونا سے موت ہونے پر کنبہ کو ملیں گے 10 لاکھ روپیے

یوپی:یوگی کا اعلان،صحافیوں کو ملے گا5 لاکھ کاہیلتھ انشورنس،کورونا سے موت ہونے پر کنبہ کو ملیں گے 10 لاکھ روپیے

by قندیل

لکھنؤ،اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے صحافیوں کے لئے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ اب ریاست میں تسلیم شدہ صحافیوں کو 5 لاکھ تک کا ہیلتھ انشورنس دیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ کورونا میں صحافی کی موت پر ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ یوگی نے لکھنومیں نوتعمیر شدہ پنڈت دین دیال اپادھیائے انفارمیشن کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر اس کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت میں بڑے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے بحث ایک اہم ذریعہ ہےجو میڈیا میں ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ حکمران کا کام منصوبے بنانا ہے۔ انتظامیہ ان اسکیموں کو مختلف ذرائع سے لوگوں تک پہنچاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام، گورننس اور انتظامیہ کے مابین ایک اہم پل کے طور پر میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔سی ایم یوگی نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے تسلیم شدہ صحافیوں کو ہر سال پانچ لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس دے گی۔ اسی کے ساتھ اگر کوئی صحافی کورونا کی وجہ سے فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی دی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment