اترپردیش،اتراکھنڈاورہریانہ کافیصلہ،رواں برس’’ کاونڑیاترا‘‘نہیں ہوگی

لکھنؤ:کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر ، رواں سال ، ساون کے مہینے میں کاونڑیاترا ملتوی کردی جائے گی۔ اتر پردیش حکومت کے ترجمان نے بتایاہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال اوراتراکھنڈکے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تینوں وزرائے اعلیٰ نے کہاہے کہ ان کی ریاست کے مذہبی رہنماؤں اورکاونڑتنظیموںنے کورونا وبا کی وجہ سے اس سال ساون کے مہینے میں کاونڑیاترا ملتوی کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔ ان تجاویز پر غور کرتے ہوئے ، تینوں وزرائے اعلیٰ نے ملتوی کرنے کافیصلہ کیاہے۔ترجمان نے بتایاہے کہ ہریانہ اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کے بعد ، سی ایم یوگی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پولیس کے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، زون سے بات کی۔ وزیراعلیٰٰ نے کہاہے کہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں مذہبی رہنماؤں ، کاونڑتنظیموں اور امن کمیٹیوں کے ساتھ مقامی سطح پر بات چیت کریں۔ وبا کی وجہ سے ، مکمل طور پر پروٹوکول کے بعد ، پانچ سے زیادہ افراد کسی بھی جگہ جمع نہیں ہوسکتے ہیں۔ دو گز ، ماسک ضروری ہے، پابندی کو یقینی بنانا چاہیے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*