Home قومی خبریں یوپی میں نئی پالیسی تیار،دو سے زیادہ بچوں والے سرکاری اسکیموں سے محروم ہوں گے

یوپی میں نئی پالیسی تیار،دو سے زیادہ بچوں والے سرکاری اسکیموں سے محروم ہوں گے

by قندیل

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 11 جولائی (اتوار) بین الاقوامی یوم آبادی پر ریاست میں دو بچوں کی پالیسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس سے دو دن پہلے ، اتر پردیش اسٹیٹ لاء کمیشن نے مجوزہ پاپولیشن کنٹرول بل کا پہلا مسودہ جمعہ کو جاری کیا ہے۔ مسودہ بل میں دو سے زیادہ بچوں والے کو سرکاری ملازمتوں اور سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرافٹ میں دو بچوں کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والوں کو محروم رکھنے کی بھی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ مسودے کے بل میں دو بچوں کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات لڑنے اور سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے سے روکنے کی تجویز ہے۔ راشن کارڈ پر چار افراد پرپابندی کے لیے بھی بل میں ایک شق ہے۔سرکاری ملازمین کی ترقی روکنے اور انہیں77زمرے کی سرکاری اسکیموں اور گرانٹ سے بھی محروم رکھنے کی بھی بل میں ایک دفعہ موجودہے۔

You may also like

Leave a Comment