یوپی میں جرائم شباب پر، ایس پی اور تھانہ انچارج پر درج ہوا قتل کی سازش کا معاملہ

مہوبہ:اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے معطل کئے گئے ایس پی منیال پاٹیدار اور پولیس تھانہ انچارج دیویندر شکلا پر ایک تاجر کے قتل کی کوشش اور سازش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 5 ستمبر کو مہوبہ سے تعلق رکھنے والے تاجر اندراکانت ترپاٹھی نے ایک وائرل ویڈیو کرکے مہوبہ کے ایس پی منیال پاٹیدر پر یہ الزام لگایا کہ وہ ان کے دباؤ میں انہیںماہانہ 6 لاکھ روپئے رشوت دے رہے تھے ، لیکن کمائی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ایس پی سے ہر مہینے 6 لاکھ روپے دینے میںمجبور ظاہر کی ہے اس لیے انہوں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔اندرکانت کا مہوبہ میں اسٹون کروشراور مائننگ کے لئے دھماکہ خیز مواد سپلائی کا کام ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے صرف دو دن بعد اندراکانت کو گولی مار دی گئی۔ گولی ان کی گردن میں لگی ہے۔ ان کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ کانپور میں علاج کے لئے داخل ہیں۔اس واقعے کے بعد ایس پی منیال پاٹیدار کو 9تاریخ کو حکومت نے معطل کردیا تھا۔ گذشتہ دیر رات اس کے خلاف مہوبہ میں قتل کی کوشش اور قتل کی سازش کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مہوبہ کے تھانہ کبرئی کے انچارج دیویندر شکلا اور اندرمانی کے دو حریف تاجروںکے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔