یوپی میں 36950 اسسٹنٹ ٹیچرزکوسی ایم یوگی نے دیا تقرری لیٹر

لکھنؤ:آج اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سرکاری اسکولوں کے 36950 معاون اساتذہ کو تقرری لیٹر دیا۔ صبح 11 بجے وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں منعقدہ ایک تقریب میں تقرری کے خطوط دیے گئے۔ اترپردیش میں وزیر اعلی کے مشن روزگار کے تحت آن لائن فنکشن کے ذریعے ان اساتذہ کو تقرری کے خطوط تقسیم کیے گئے۔ کورونا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوے پروگرام کا انعقاد آن لائن کیا گیا۔ تقرری خطوط تقسیم کرنے کے ساتھ ہی سی ایم یوگی نے اساتذہ سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے اساتذہ کو محنت اور دیانت کے ساتھ ذمے داری نبھانے کی تلقین کی۔ اس سے قبل 16 اگست 2020 کو 31227 اسسٹنٹ اسکول اساتذہ کو تقرری کے خطوط تقسیم کیے گئے تھے۔