سہانپور : وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کے سہارنپور میں انتخابی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یوپی میں جو ترقیاتی کام ڈبل انجن والی حکومت کر رہی ہے اسے جاری رکھنے کے لیے حکومت کا آنا بہت ضروری ہے۔ اتر پردیش میں فور لین سے لے کر صنعتوں تک تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے ، وہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوپی کی ترقی کرنے والوں کو ہی ووٹ دیں گے۔ عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مجرموں کو جیلوں میں ڈالیں گے، ہم انہیں ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گنے کے کاشتکاروں کی طاقت بڑھانا چاہتے ہیں۔ گنے کے کاشتکار پریشان نہیں ہوں گے۔ سماج وادی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں میں فسادات ہوتے تھے، لیکن بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد ریاست فسادات سے پاک ہوگئی۔ اس لیے ووٹ ان لوگوں کو دیں جو ریاست کو فساد سے پاک رکھیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب چوری کے کام بند ہوگئے تو کیا وہ ناراض نہیں ہوں گے؟ کیا مجھے ڈر کر بھاگ جانا چاہیے؟انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک خاندانی پارٹی ایک کے بعد ایک جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔ اقتدار ان کے مقدر میں نہیں لکھاہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یوپی کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔ جب کوئی اتنے بڑے وعدے کرتا ہے تو وہ زیادہ تر کھوکھلے ہوتے ہیں۔ کورونا جیسی وبا میں کسی غریب کو بھوکا نہیں سونے دیا گیا۔ آج یوپی کے لوگوں کو مفت راشن کا فائدہ مل رہا ہے۔
یوپی میں بی جے پی حکومت بہت ضروری،سہارنپور میں پی ایم مودی کی ریلی
previous post