یوپی کوسادھنے کے لیے انوپریاپٹیل کوجگہ ملی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں ردوبدل میں آئندہ اسمبلی انتخابات اور ذات پرمبنی مساوات پر توجہ دی گئی ہے۔ سال 2022 میں ہونے والے یوپی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی کی اتحادی اپنا دل (ایس) کی صدر انوپریا پٹیل کو مودی سرکار 2.0 کا حصہ بنایا گیاہے۔ انہوں نے آج وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف لیا۔ انوپریا پٹیل اترپردیش کی مرزاپورلوک سبھا سیٹ سے دو بار رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انوپریا پٹیل کا یوپی کے پسماندہ لوگوں خاص طور پر پٹیلوں میں اچھا اثر رسوخ سمجھا جاتا ہے۔اس سے قبل ، 2016 میں اپنی دوسری کابینہ میں ردوبدل میں ، وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں کابینہ میں بی جے پی کی اتحادی اپنا دل کی رکن پارلیمنٹ انوپریہ پٹیل کو شامل کیا ہے۔پارٹی کی سرگرمیوں سے زیادہ انوپریا ایک بار اپنی والدہ کرشنا پٹیل کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے خبروں میں تھیں۔ پارٹی میں رہنے والی ماں بیٹی کا تنازعہ اس قدر بڑھ گیاکہ ماں کرشنا نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزام میں انوپریا سمیت سات افراد کو اپنادل سے چھ سال کے لیے بدر کرنے کا حکم دیا۔