Home قومی خبریں یوپی:کاشی وشوناتھ مندر اور گیان واپی مسجد کیس میں سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

یوپی:کاشی وشوناتھ مندر اور گیان واپی مسجد کیس میں سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی

by قندیل

لکھنؤ:ڈسٹرکٹ جج کی چھٹی پر ہونے کی وجہ سے گیان واپی مسجدکیس کی سماعت،جو 3 اکتوبر کو ہونی تھی،6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس کیس میں سنی وقف بورڈ کی جانب سے 28 ستمبر کو ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں دائر درخواست پر بحث ہوئی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ اب جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے اگلی تاریخ 6 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔25 فروری 2020 کو ،سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک عدالت نے دائرئہ اختیار سے خارج ہونے کے معاملے کے طور پر اسے مسترد کردیاہے۔سنی وقف بورڈ نے دوسرے مدعی کی حیثیت سے شامل ہونے کے لیے 18 ستمبر کو عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی۔سنی وقف بورڈکے وکیل نے کہا تھا کہ نچلی عدالت میں اس کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی ہے۔ وقف بورڈچاہتا ہے کہ اس معاملے کو وقف ٹریبونل لکھنؤمیں چلایا جائے۔ اس پر سنی وقف بورڈکے وکیل نے 18 ستمبر کو ایک سول نظر ثانی دائرکی تھی جس پرعدالت نے پہلوکوجاننے کے لیے 28 ستمبر کی تاریخ دی تھی اور سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اب 6 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment