یوپی حکومت مجرموں پر کارروائی کرنے میں ناکام:پرینکاگاندھی

نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے زہریلی شراب کے معاملے پر اترپردیش حکومت کوگھیراہے۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت شراب مافیاکے خلاف کچھ واضح اقدامات کرنے میں ناکام ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ لکھنؤ، فیروز آباد ، ہاپوڑ ،متھرا اورالہ آبادمیں کئی مقامات پر زہریلی شراب کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ آگرہ ، باغپت ، میرٹھ میں زہریلی شراب کی وجہ سے اموات ہوئیں۔ آخر کیا وجہ ہے کہ حکومت شراب مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوچکی ہے؟ کون ذمہ دار ہے؟ در حقیقت اترپردیش میں ، زہریلی شراب سے اموات کاسلسلہ رک نہیں رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ الہ آبادکاہے ، جہاں شراب پینے کی وجہ سے 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اسپتال میں آدھا درجن افراد زندگی اور موت کے مابین جھوم رہے ہیں۔اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرف سے جاری کردہ تمام ہدایات کے باوجود ، نہ ہی زہریلی شراب کی فروخت بند ہوئی ہے اور نہ ہی اس سے ہونے والی اموات رک گئی ہیں۔