Home قومی خبریں یوپی حکومت کومعلوم ہونا چاہیے کہ ہم عوام کے خادم ہیں،ملک کے مالک نہیں:کیجریوال

یوپی حکومت کومعلوم ہونا چاہیے کہ ہم عوام کے خادم ہیں،ملک کے مالک نہیں:کیجریوال

by قندیل

نئی دہلی:اترپردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری معاملے پر مسلسل سیاسی بیانات آرہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، اور حکومت کے رویے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔ دہلی کے سی ایم نے کہا کہ مقتولہ کی آخری رسومات بھی رات کے وقت کی گئیں، جو ہندو مذہب کا رواج نہیں ہے۔اروند کیجریوال نے اس معاملے پر کہا کہ ہاتھرس میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ معاشرے کے اندر بدنامی پھیل رہی ہے، جن لوگوں نے ہماری ہاتھرس کی بیٹی کے ساتھ یہ غیر انسانی سلوک کیا، اس کے ساتھ اس کی عصمت دری کی گئی اور پھر اس کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی گئی، آخر میں اس بے چاری کی جان چلی گئی۔ دہلی کے سی ایم نے کہا کہ ایک طرف ان درندوں نے اس لڑکی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا ، اس کی جان لے لی اور دوسری طرف جس طرح حکمران جماعت نے اس لڑکی کے ساتھ اس کے اہل خانہ کے ساتھ سلوک کیا وہ غلط ہے۔آخری رسومات کے بارے میں اروند کیجریوال نے کہا کہ ہندو مذہب میں کہا جاتا ہے کہ رات کو آگ نہیں دی جاتی جب کہ اس لڑکی کو رات کو ہی جلا دیا گیا ۔ اس کے اہل خانہ کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی جومذہب اور ہمارے رواج کے خلاف ہے ، لڑکی کو اس کے گھر والوں سے چھین لیا گیا ۔اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم جمہوریت میں رہتے ہیں اور اقتدار میں رہنے والے لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ اس ملک کے مالک نہیں بلکہ عوام کے خادم ہیں۔

You may also like

Leave a Comment