یوپی: ہائی اسکول کے امتحانات منسوخ ،بغیرامتحان کے ترقی دی جائے گی

لکھنؤ:کورونا کی وجہ سے یوپی بورڈکے ہائی اسکول کے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں۔ جبکہ بارہویں کلاس کے امتحان کا فیصلہ جولائی میں ہوگا۔ یوپی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ اگر صورتحال ٹھیک رہی تو بورڈ آف انٹر امتحان جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ اس طرح ، کلاس 6 سے کلاس 11 تک کے بچوں کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ اگر انٹر کاامتحان ہوتا ہے تواس میں صرف ڈیڑھ گھنٹے کا وقت ہوگا اور صرف 3 سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔اس سے پہلے دہلی اوربہارسمیت ریاستوں نے انٹرامتحان کی مخالفت کی تھی۔زیادہ ریاستوں نے کہاہے کہ پہلے ویکسین دی جائے پھرامتحان لیاجائے لیکن ابھی تو18سے زائدوالوں کے لیے ہی ویکسین پوری نہیں ہورہی ہے ۔کئی ریاستوں میں ویکسین کی کمی ہے۔دہلی میں سنٹربندکرناپڑاہے۔بچوں کوویکسین ملنامشکل ہے۔ہوسکتاہے کہ وزیرتعلیم انٹرامتحان پریکم جون کواعلان کریں گے۔