یوپی الیکشن: نشاد پارٹی نے بی جے پی سے70 نشستیں مانگیں

لکھنؤ :جمعرات کی دیر شام سی ایم یوگی دہلی پہنچے ،اور بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس دوران نشاد پارٹی کے قومی صدر سنجے نشاد بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ سنجے نشاد جمعہ کو لکھنؤ واپس آئے۔ یہاں انہوں نے میڈیا سے بات کی۔ ا نہوں نے کہا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ 70 سیٹوں پر بات چل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بار پھر ریزرویشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ جب بھی یوپی میں کابینہ کی توسیع ہوگی ، ہماری شرکت یقینی طور پر ہوگی۔وزیر داخلہ امیت شاہ ، قومی صدر نڈا ، پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار بی ایل سنتوش ، سنیل بنسل ، وزیر اعلیٰ یوگی، ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کے ساتھ نشاد پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر سنجے نشاد وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ جمعرات کو دہلی میںسنجے نے کہا کہ میٹنگ میں نشاد برادری کے لیے ریزرویشن کے مسئلے پرنیز پچھلی حکومتوں کی جانب سے ریزرویشن تحریک کے دوران دائر سیاسی مقدمات واپس لینے پر بھی بات کی گئی ۔ یہ بھی زیر بحث آیا کہ ریزرویشن 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے لاگو کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی جانب سے تالابوں ، جھیلوں ، آبی ذخیروں ، ماہی گیروں کے معاش کے وسائل سے متعلق کالے قانون کو ختم کرنے کے بعد نشادوں کو دوبارہ الاٹ کرنے کا مینڈیٹ جاری کیا جانا چاہیے۔