Home قومی خبریں یوپی:سی ایم او آفس میں ملازم کورونا مثبت،48 گھنٹوں کےلیے دفتر سیل کیا گیا

یوپی:سی ایم او آفس میں ملازم کورونا مثبت،48 گھنٹوں کےلیے دفتر سیل کیا گیا

by قندیل

لکھنو:اتر پردیش میں کورونا انفیکشن وزیراعلی کے دفترتک پہنچ گیا ہے۔ یہاں تعینات ملازمین کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ سی ایم او آفس کو اگلے 48 گھنٹوں کے لئے سیل کردیا گیا ہے۔ وہیں ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرمیں بھی کورونا کا خطرہ ہے۔ یہاں تعینات ایک اور آئی پی ایس سطح کا آفیسر کورونا مثبت پایا گیا ہے۔بتادیں کہ آج آئی جی رینک افسر کی رپورٹ آئی ہے، صرف یہی نہیں دو دن پہلے ایس پی رینک کا ایک افسر انفیکشن کا شکار ہوا تھا۔ ڈی جی پی ہیڈ کوارٹرز میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ کے روز ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش اوستھی نے سی ایم او آفس کا معائنہ کیا تھا اور متعدد افسران کی سرزنش کی تھی۔ یہ اطلاع بھی موصول ہوئی ہے کہ وزیراعلی کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات پر ناراض ہیں۔ لاپرواہی کی وجہ سے بہت سارے ضلع مجسٹریٹ اور ضلع طبی افسران کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔بتادیں کہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 1733 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 45163 کورونا مثبت معاملات موصول ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں 16445 فعال معاملات ہیں۔

You may also like

Leave a Comment