یوپی بورڈ ٹاپروں کو یوگی حکومت کا تحفہ،1 لاکھ روپئے،لیپ ٹاپ اور گھر تک سڑک

لکھنو:یوپی بورڈ امتحان میں ٹاپر کرنے والوں کو یوگی حکومت نے ایک بڑا تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے ٹاپرز کو 1-1 لاکھ روپئے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹاپرس کو سڑک کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔ ٹاپرس کے گھر جانے والی سڑک کا نام اس کے نام پر رکھا جائے گا۔ ان ٹاپرس کے لئے جن کے گھر تک پکی سڑک نہیں ہے، پکی سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا ہے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرنے والے ہونہار لوگوں کے گھر تک پکی سڑک تعمیر کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یوپی بورڈ سے لیکر 20 طلباء کے گھروں تک 10 ویں اور بارہویں ٹاپ کرنے ایک شاندار پکی سڑک تعمیر کرے گی۔ موریہ نے کہا ہے کہ یوپی بورڈ کے علاوہ سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای اور دیگر بورڈز کے ٹاپر کے گھروں تک بھی پکی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*