یوپی اور پنجاب سمیت 5 ریاستوں میں انتخابات اگلے سال طے وقت پر ہوں گے: الیکشن کمیشن

نئی دہلی: 5 ریاستوں اور مرکز ی علاقوں میں انتخابات کرانے کولے کرالیکشن کمیشن (ای سی) کی شدید تنقید ہوئی۔ عدالت نے بھی خوب سرزنش کی تھی۔ ایسی صورتحال میں کمیشن نے بعدمیں ہونے والے متعدد انتخابات ملتوی کردئے ۔ اب چیف الیکشن کمشنر نے آئندہ سال ہونے والے یوپی سمیت پانچ اسمبلی انتخابات کے بارے میں ایک اہم بات کہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سشیل چندر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگلے سال اتر پردیش اور پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے پراعتماد ہے۔ بہار، مغربی بنگال اور چار دیگر ریاستوں میں کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان ہونے والے اسمبلی انتخابات سے کمیشن کو کافی تجربہ ملا ہے۔گوا، منی پور، پنجاب اور اتراکھنڈ اسمبلیوں کی میعاد مارچ 2022 میں ختم ہوگی۔ اسی دوران اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کی میعاد اگلے سال مئی تک ختم ہوگی۔چندر نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن کی پہلی ذمہ داری ہے کہ اسمبلیوں کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہم انتخابات کراتے ہیں اور جیتنے والے امیدواروں کی فہرست (گورنر کے حوالے کرتے ہیں)۔چندر نے کہاکہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کووڈ19 کی دوسری لہر کمزور ہورہی ہے اور (انفیکشن کے معاملات) کی تعداد بہت کم ہے، ہم نے اس وبائی امراض کے دوران بہار میں انتخابات کروائے تھے، ہم نے چار ریاستوں اور ایک مرکزی علاقہ میں انتخابات کروائے ہیں، ہمارے پاس تجربہ ہے، ہم نے وبائی مرض میں بھی انتخابات کے انعقاد کا بہت تجربہ حاصل کیا ہے۔