یوپی اسمبلی انتخابات کی سرگرمی شروع، چندر شیکھر آزاد کی پارٹی یکم جولائی سے ’سائیکل یاترا‘نکالے گی

لکھنؤ: اتر پردیش میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی انتخابی پارا بھی بڑھنے لگاہے۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سب سے پہلے چندرشیکھر آزادراون نے انتخابات کابگل بجایاہے۔چندر شیکھر آزاد سماج پارٹی (آزاد سماج پارٹی) نے ریاست میں سائیکل یاترانکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چندرشیکھر آزاد نے دیسی مائکرو بلاگنگ ایپ ٹوئٹر پرلکھاہے کہ آزاد سماج پارٹی کی یکم جولائی کی بہوجن سائیکل یاتراکے لیے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔’ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ بی جے پی کی بہوجن مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے یوپی میں گھر گھر جاکر جائیں گے۔آزاد سماج پارٹی کے ایک اور رہنما سورج کمار بودنے خود ہی کو ایپ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ ہم عوام کے درمیان جائیں گے اور عام لوگوں کو چندر شیکھر آزاد کی جدوجہد سے آگاہ کریں گے۔ اس معاملے سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ یوپی اسمبلی انتخابات ٹویٹر یا فیس بک پر نہیں بلکہ کو ایپ پر لڑے جائیں گے۔