یونیورسیٹی امتحان پربی جے پی سیاست نہ کرے:شیوسینا

ممبئی:یونیورسٹی کے آخری سال کے امتحان کے معاملے پر مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور ریاستی حکومت کے مابین کشیدگی کے پیش نظر ، شیو سینا نے جمعرات کے روزکہاہے کہ ایسے وقت میں جب ملک کوویڈ 19 کے بحران کا سامنا کر رہا ہے ، سیاسی گھمنڈ کو دور کیا جاناچاہیے۔ شیو سینانے اپنے ترجمان سامنا میں اپوزیشن پارٹی بی جے پی کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کوشیاری کو ان سے محتاط رہنا چاہیے جو اکثر راج بھون کے داخلی دروازے پر گھومتے ہیں۔شیوسینا نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ بحران کے وقت ، سیاسی گھمنڈ کو ایک طرف رکھنا چاہیے۔انھوں نے کہاہے کہ کوویڈ -19 عالمی وبا نے ریاست اورملک کے لیے غیر معمولی صورتحال پیدا کردی ہے۔خطرے کی تلوار ایک نسل کے مستقبل پر لٹک رہی ہے۔ کیا ان کی جان کو خطرہ میں ڈالنا چاہیے یا امتحانات سے متعلق الجھن کو دور کرنے کے لیے متفقہ فیصلہ لیا جانا چاہیے؟ انہوں نے کہاہے کہ سالانہ امتحانات منسوخ کرنے اور گذشتہ سیشن کے نمبروں کی جانچ کرکے اوسط نمبر دینے کے حکومتی فیصلے کا سب نے خیرمقدم کیاہے۔مراٹھی اخبارنے کہاہے کہ لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر اعتراض کیا۔ فوری طور پر گورنر سے ملاقات کی۔ گورنر نے فوری طورپر حکومت کو خط لکھا اور کہاہے کہ امتحانات یونیورسٹی کے قانون کے مطابق کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں گورنر کی فہم پراعتمادہے لیکن کچھ چکرواتی طوفان اکثر راج بھون کے دروازے پر آتے ہیں۔ گورنر ایک شریف آدمی ہیں اورانہیں اس طرح کے طوفانوں سے ہوشیار رہنا چاہیے ورنہ لاکھوں طلباء کامستقبل داؤپرلگ جائے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*