Home قومی خبریں یو این جنرل اسمبلی میں مودی کے خطاب پر اویسی کاطنز

یو این جنرل اسمبلی میں مودی کے خطاب پر اویسی کاطنز

by قندیل

نئی دہلی:اے آئی ایم آئی ایم کے صدراورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کورونا وائرس اور چینی حملہ آوروں سمیت دیگرامور پر مستقل طور پر مودی حکومت پر سوال اٹھارہے ہیں ۔ انھوںنے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ اویسی نے وزیر اعظم مودی کے اقوام متحدہ (یو این) سے خطاب پرسوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کوٹیگ کیاہے اور کہا ہے کہ کیا آپ کی حکومت 80000 کروڑ روپئے کا بندوبست کرے گی۔انھوں نے مودی کے بیان پر کہاہے کہ گھرمیں اندھیراہے اورباہرروشنی بکھیررہے ہیں۔ملک بے روزگاری،معاشی بحران اورطبی بحران سے دوچارہے۔پیسوں کی قلت ہے اوروزیراعظم پوری دنیاکی مددکررہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment