Home اسپورٹس پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بڑی راحت ، پی سی بی نے پابندی میں کمی کی

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بڑی راحت ، پی سی بی نے پابندی میں کمی کی

by قندیل

کراچی:پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل ایک بار پھر سرخیوںمیں آگئے ہیں۔ عمر کو بدعنوانی کے معاملے میں ایک بڑی راحت ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمر اکمل پر 18 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی تھی۔ لیکن اب عمر اکمل کی پابندی کو کم کرکے 12 ماہ کردی گئی ہے۔ عمر اکمل جلد ہی ایک بار پھر کرکٹ کھیلنا شروع کرسکتے ہیں ۔گذشتہ سال پی ایس ایل کا پانچواں سیزن شروع ہونے سے صرف ایک دن قبل پی سی بی نے عمر اکمل کے خلاف بدعنوانی سے متعلق ایک کیس کے بارے میں معلومات نہ دینے پر کارروائی کی تھی۔ عمر اکمل پر تین سال کے لیے پابندی عائد تھی۔ تاہم عمر کی اپیل کے بعد اس پابندی کو کم کرکے 18 ماہ کردی گئی تھی ۔اس کے بعد عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ اتھارٹی میں عائد پابندی کو کم کرنے کے لئے ایک اور اپیل کی۔ دوسری اپیل کے بعد عمر اکمل کی پابندی 18 ماہ سے کم کرکے 12 ماہ کردی گئی ہے۔ تاہم عمر اکمل کو 42 لاکھ روپیے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عمر اکمل نے کہا کہ میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہوں۔ایک سال باہر بیٹھنا بہت مشکل تھا۔ لیکن اب میں دوبارہ کرکٹ میں واپسی کرکے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔

You may also like

Leave a Comment