اوما بھارتی نے تیجسو ی یادوکی تعریف کردی،ان کے اندر بہار کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے

بھوپال:بی جے پی کی سینئر لیڈراورسابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے بہار کے انتخابات اور مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن پررد عمل کااظہارکیاہے۔ اوما بھارتی نے تیجسوی یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ بہت اچھا لڑکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہار چلا سکتے ہیں ، لیکن تھوڑا اوربڑے ہونے کے بعد۔انھیں ریاست چلانے کاتجربہ ابھی نہیں ہے۔ صرف یہی نہیں،بی جے پی لیڈرنے مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کی بھی تعریف کی۔ اوما بھارتی نے بدھ کے روزبھوپال میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیجسوی یادوایک اچھالڑکا ہے ، لیکن وہ ریاست چلانے کے قابل نہیں ہے۔ آرجے ڈی کے سپریمولالو پرساد یادو آخر کار بہار کو جنگل راج میں دھکیل دیں گے، تیجسو ی یادو قیادت کرسکتے ہیں لیکن کچھ اوربڑھنے کے بعد۔