اتراکھنڈکے کابینی وزیر کوشک کورونا وائرس سے متاثر

دہرادون:اتراکھنڈکے شہری ترقیاتی وزیر مدن کوشک کے اینٹیجن ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نےبتایاہے کہ کابینی وزیر کوشک ایک متاثرہ شخص سے رابطے کی وجہ سے ہفتے کے روز سے آئسولیشن میں رہ رہے تھے اور اتوارکوجانچ رپورٹ آنے کے بعد ان کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیر کو آئے گی ، لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مشورے پر انہوں نے ایمس رشی کیش میں داخل ہونے کافیصلہ کیاہے۔اس کے علاوہ ریاست کے وزیر زراعت سبودھ انیال کا بیٹا اور ایک بھانجی بھی کوروناوائرس سے متاثر ہونے کے بعداپنے عملہ سمیت اگلے کچھ دن کے لیے گھرچلے گئے تھے۔