یوجی سی نے یونیورسٹیوں کورہنماخطوط جاری کیے، شکایات کے ازالے کے لیے سیل کی تشکیل کاحکم

نئی دہلی:یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (UGC) نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوویڈ -19 (COVID-19) کی وباکی وجہ سے امتحان اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں طلباء کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ایک سیل کی تشکیل کریں۔کمیشن نے طلباء اوراساتذہ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی ہے۔یوجی سی نے گزشتہ ماہ امتحان اور تعلیمی کیلنڈرکولے کر ہدایات جاری کی ہیں۔یو جی سی کے سیکرٹری رجنیش جین نے کہاہے کہ پہلے کے ہدایات کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام فریقوں کے مفادات اور سلامتی کی توجہ رکھتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں تیارکریں۔نئے قوانین اور ہدایات کولاگوکرنے میں سب سے زیادہ ترجیح صحت کو دی جانی چاہیے۔جین نے کہاہے کہ یو جی سی کی ویب سائٹ پر طلبہ اپنے مسائل درج کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ طلبہ، اساتذہ اور اداروں کے خدشات پرتوجہ دینے کے لیے یوجی سی نے افرادی قوت قائم کی ہے۔اس سے پہلے UGC نے گزشتہ ہفتے یونیورسٹی اور کالجوں کے لیے اکیڈمک کیلنڈرجاری کرنے کے ساتھ ہی امتحان سے متعلق ہدایات بھی جاری کردی تھیں۔یوجی سی کی گائیڈلائنس کے مطابق، پرانے اسٹوڈنٹس کے لیے کالج اگست کے مہینے سے شروع ہوں گے، جبکہ نئے اسٹوڈنٹس کے لیے کالج کاسیشن ستمبرکے مہینے سے شروع کیاجائے گا۔